السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. -- باب: من طلب باجتهاده جهة الكعبة
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنے اجتہاد سے کعبہ کی جہت (سمت) تلاش کی
حدیث نمبر: 2231
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْإِسْفَرَايِينِيُّ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ" تَفَرَّدَ بِالْأَوَّلِ ابْنُ مُجَبِّرٍ، وَتَفَرَّدَ بِالثَّانِي يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ الْخَلَّالُ، وَالْمَشْهُورُ رِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَزَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ، وَغَيْرِهِمْ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اہل مدینہ کے لیے) مشرق و مغرب کے درمیان قبلہ ہے۔“
پہلی روایت کو بیان کرنے میں ابن مجبر منفرد ہیں اور دوسری کو بیان کرنے میں یعقوب بن یوسف خلال منفرد ہیں، اور مشہور وہ روایت ہے جسے ایک جماعت (حماد بن سلمہ، زائدہ بن قدامہ، یحییٰ بن سعید قطان وغیرہ) نے عبیداللہ سے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے ابن عمر سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2231]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر التخريج السابق»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2231 in Urdu