السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
458. -- باب: وجوب تعلم ما تجزئ به الصلاة من التكبير والقرآن والذكر وغير ذلك
-- باب: تکبیر، قرآن، ذکر اور دیگر ان امور کو سیکھنے کے وجوب کا بیان جن سے نماز ادا ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2269
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَاللَّفْظُ لَهُ أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ:" أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَقِيقًا، فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِي أَهْلِنَا فَأَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ، فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ، وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ أَحَدُكُمْ، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم سب نوجوان ہی تھے۔ ہم نے آپ کے ہاں بیس راتیں قیام کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہایت نرم دل اور مہربان تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیال فرمایا کہ ہمیں اپنے گھر والوں کا اشتیاق ہو گیا ہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ان کے بارے میں پوچھا جنہیں ہم اپنے گھروں میں چھوڑ آئے تھے، تو ہم نے آپ کو بتا دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ، ان میں رہو اور ان کو دین کی باتیں سکھاؤ اور انہیں بھی اس کا حکم دو، اور جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم میں سے ایک اذان کہے، پھر تم میں سے جو سب سے بڑا ہو وہ امامت کروائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2269]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 602»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2269 in Urdu