السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
470. -- باب: من قال يرفع يديه حذو منكبيه
-- باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا کہ اپنے ہاتھ کندھوں کے برابر اٹھائے
حدیث نمبر: 2303
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ، فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ الْحَارِثُ بْنُ رِبْعِيٍّ، فَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا مَنْكِبَيْهِ، ثُمَّ يُكَبِّرُ" وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ، وَوَصَفَ رَفْعَ يَدَيْهِ عِنْدَ الرُّكُوعِ، وَعِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْهُ، وَإِذَا قَامَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، وَقَالَ فِي كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا: حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا مَنْكِبَيْهِ وَكَذَلِكَ هُوَ فِي رِوَايَةِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
محمد بن عمرو بن عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دس صحابہ، جن میں ابو قتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بھی تھے، کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے ہاتھوں کو اپنے دونوں کندھوں تک اٹھاتے، پھر تکبیر کہتے، پھر مکمل حدیث ذکر کی۔
اس میں یہ بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ رکوع میں جاتے وقت بھی اٹھائے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی اور جب دو رکعتوں سے اٹھے تب بھی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھوں کو اپنے کندھوں کے برابر تک لے جاتے تھے۔
اسی طرح سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے، جسے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2303]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابن ابي شيبة 1/235/ 2438»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2303 in Urdu