السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
499. -- باب: الاقتصار على فاتحة الكتاب
-- باب: صرف سورۃ الفاتحہ پر اکتفا کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2468
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" فِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ فَمَا أَسْمَعَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْمَعْنَاكُمْ وَمَا أَخْفَى أَخْفَيْنَاهُ مِنْكُمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَزِدْ عَلَى أُمِّ الْقُرْآنِ؟ قَالَ: إِنْ زِدْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ خَيْرٌ، وَإِنِ انْتَهَيْتَ عَلَيْهَا أَجْزَأَتْ عَنْكَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ.
عطا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر نماز میں قراءت کی جائے گی۔“ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سنایا وہ ہم نے تمہیں سنا دیا اور جو کچھ ہم سے پوشیدہ رکھا گیا ہم نے اس کو آپ سے بھی پوشیدہ رکھا۔ ایک شخص نے عرض کیا: آپ کا کیا خیال ہے اگر میں سورہ فاتحہ سے زیادہ نہ پڑھوں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم اس سے زیادہ پڑھ لو تو بہتر ہے اور اگر اسی پر اکتفا کرلو تو بھی کافی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2468]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 772»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2468 in Urdu