السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
507. -- باب: رفع اليدين عند الركوع وعند رفع الرأس منه
-- باب: رکوع میں جاتے وقت اور اس سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
حدیث نمبر: 2521
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ، وَأَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي الْأَسَدِيَّانِ بِهَمْدَانَ قَالَا: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دِيزِيلَ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا الْحَكَمُ قَالَ:" رَأَيْتُ طَاوُسًا كَبَّرَ فَرَفَعَ ⦗١٠٨⦘ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ، وَعِنْدَ رُكُوعِهِ، وَعِنْدَ رِفْعِهِ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَسَأَلْتُ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: إِنَّهُ يُحَدِّثُ بِهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ: فَالْحَدِيثَانِ كِلَاهُمَا مَحْفُوظَانِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَإِنَّ ابْنَ عُمَرَ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ وَرَأَى أَبَاهُ فَعَلَهُ، وَرَوَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
(ا) شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں حکم رحمہ اللہ نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے طاؤس رحمہ اللہ کو دیکھا کہ جب انہوں نے تکبیر کہی تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھایا اور رکوع کے وقت بھی اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت بھی رفع یدین کیا۔ میں نے ان کے شاگردوں میں سے ایک سے اس بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ طاؤس رحمہ اللہ اس حدیث کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔
(ب) ابو عبداللہ حافظ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ دونوں حدیثیں محفوظ ہیں: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے؛ کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور اپنے والد کو اس طرح کرتے دیکھا ہے اور انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2521]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ قال الزيلعي في نصب الرايه 1/ 415»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2521 in Urdu