🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
543. -- باب: يجافي مرفقيه عن جنبيه
-- باب: اپنی کہنیوں کو اپنے پہلوؤں سے دور رکھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2707
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَقْرَمَ الْخُزَاعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ أَبِيهِ بِالْقَاعِ مِنْ نَمِرَةَ، فَمَرَّ عَلَيْهِمْ رَكْبٌ فَأَنَاخُوا بِنَاحِيَةِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ لِي أَبِي: كُنْ فِي بَهْمِكَ حَتَّى أَدْنُوَ مِنْ هَؤُلَاءِ الرَّكْبِ أُسَائِلُهُ قَالَ:" فَدَنَا وَدَنَوْتُ حَتَّى أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ فَكُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عُفْرَتَيْ إِبِطَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلَّمَا سَجَدَ" قَالَ يَعْقُوبُ هَكَذَا قَالَ: مِنْ نَمِرَةَ، وَالصَّحِيحُ ثَمِرَةُ، أَخْطَأَ فِيهِ كَمَا أَخْطَأَ فِيهِ ابْنُ الْمُبَارَكِ أَيْضًا.
(ا) عبیداللہ بن عبداللہ بن اقرم خزاعی اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ساتھ نمرہ کے مقام پر تھے، ان پر ایک قافلے کا گزر ہوا۔ انہوں نے اپنے اونٹ راستے کے ایک طرف بٹھا دیے۔ میرے والد نے کہا: ”اپنے جانور پر بیٹھے رہو، میں ان کے قریب جا کر دریافت کرتا ہوں کہ کون لوگ ہیں؟“
پھر ہم دونوں قافلے کے قریب ہو گئے۔ ادھر نماز کا وقت ہو گیا۔ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان میں موجود تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی طرف دیکھ رہا تھا۔
(ب) یعقوب کہتے ہیں: راوی نے «مِنْ نَمِرَةَ» کا لفظ کہا اور صحیح «ثَمِرَةُ» ہے، اس میں اس نے ابن مبارک کی طرح غلطی کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2707]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه الشافعي في الام 1/13»

الحكم على الحديث: حسن

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2707 in Urdu