السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
593. -- باب: الدعاء في الصلاة
-- باب: نماز میں دعا مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 2878
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، ثنا شَقِيقٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ فَذَكَرَهُ بِبَعْضِ مَعْنَاهُ وَفِي آخِرِهِ" ثُمَّ لِيَتَخَيَّرْ أَحَدُكُمْ مِنَ الدُّعَاءِ أَعْجَبَهُ إِلَيْهِ فَيَدْعُوَ بِهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُسَدَّدٍ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَنْصُورٌ، عَنْ شَقِيقٍ وَقَالَ فِي آخِرِهِ، ثُمَّ لِيَتَخَيَّرْ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ مَا شَاءَ، وَقَدْ دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ لِأَقْوَامٍ وَعَلَى أَقْوَامٍ بِأَسْمَائِهِمْ، وَذَلِكَ يَرِدُ إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى وَرُوِّينَاهُ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
(ا) ایک دوسری سند سے اسی جیسی روایت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی منقول ہے، اس کے آخر میں ہے: ”پھر تم میں سے ہر شخص جو چاہے دعا کرے۔“
(ب) امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں یہ روایت مسدد عن یحییٰ قطان کی سند سے روایت کی ہے، اسی طرح منصور نے شقیق سے روایت کی ہے، اس کے آخر میں ہے: «ثُمَّ لْيَتَخَيَّرْ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَةِ مَا شَاءَ» ”پھر اس کے بعد جو چاہے مانگ لے۔“
(ج) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نماز میں بعض اقوام کے حق میں دعا کی ہے اور بعض اقوام کے خلاف ان کے نام لے لے کر بددعا بھی کی ہے، یہ موضوع ان شاء اللہ اپنی جگہ پر آجائے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2878]

تخریج الحدیث: «صحيح، اخرجه البخاري 6230»
الحكم على الحديث: صحيح، اخرجه البخاري 6230
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2878 in Urdu