🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
596. -- باب: من قال لا يقرأ خلف الإمام على الإطلاق
-- باب: اس قول کا بیان کہ امام کے پیچھے مطلقا قراءت نہ کی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2909
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ مُرَّةَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَفِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ؟ قَالَ:" نَعَمْ" فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: وَجَبَتْ هَذِهِ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ إِلَيْهِ:" مَا أَرَى الْإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلَّا قَدْ كَفَاهُمْ" كَذَا رَوَاهُ أَبُو صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَغَلَطَ فِيهِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ عَنْهُ، وَأَخْطَأَ فِيهِ، وَالصَّوَابُ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ قَالَ ذَلِكَ لَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ.
کثیر بن مرہ حضرمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کیا ہر نماز میں قراءت (ضروری) ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (ضروری ہے)“ تو انصار کے ایک شخص نے کہا کہ قراءت واجب ہوگئی۔ میں سب لوگوں سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا خیال یہ ہے کہ امام کی قراءت مقتدیوں کے لیے کافی ہے۔“
ابوصالح کاتب لیث نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں غلطی کی ہے، اسی طرح زید بن حباب نے بھی ان سے مروی دو روایتوں میں سے ایک میں اسے اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں خطا کی ہے، درست یہ ہے کہ ابودرداء رضی اللہ عنہ نے یہ بات کثیر بن مرہ سے کہی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2909]
تخریج الحدیث: «منكر۔ قال الدار قطني والنسائي الصحيح انه موقوف»

الحكم على الحديث: منكر

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2909 in Urdu