السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
640. -- باب: عورة الرجل
-- باب: مرد کے ستر کا بیان
حدیث نمبر: 3234
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أنبأ أَبُو حَمْزَةَ الصَّيْرَفِيُّ وَهُوَ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مُرُوا صِبْيَانَكُمْ بِالصَّلَاةِ لِسَبْعٍ، وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا لِعَشْرٍ، وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِي الْمَضَاجِعِ، وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا تَنْظُرُ الْأَمَةُ إِلَى شَيْءٍ مِنْ عَوْرَتِهِ، فَإِنَّ مَا تَحْتَ السُّرَّةِ إِلَى رُكْبَتِهِ مِنَ الْعَوْرَةِ" وَقَدْ قِيلَ عَنْ سَوَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ عَمْرٍو، وَلَيْسَ بِشَيْءٍ.
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے بچوں کو سات سال کی عمر میں نماز پڑھنے کا حکم دو، دس سال کی عمر میں نہ پڑھنے پر سزا دو اور ان کے بستر الگ الگ کر دو اور جب تم میں سے کوئی اپنے غلام یا اپنی لونڈی یا نوکر کا نکاح کر دے تو لونڈی اس کے ستر کی کسی چیز کی طرف ہرگز نہ دیکھے، کیونکہ ناف سے گھٹنوں تک ستر ہے۔“
یہ روایت سوار عن محمد بن جحادہ عن عمرو کی سند سے بھی بیان کی گئی ہے، لیکن یہ کچھ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3234]
یہ روایت سوار عن محمد بن جحادہ عن عمرو کی سند سے بھی بیان کی گئی ہے، لیکن یہ کچھ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3234]
تخریج الحدیث: «حسن۔ تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3234 in Urdu