🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
685. -- باب: ما يكون سترة المصلي
-- باب: نمازی کا سترہ کیا چیز ہو اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3461
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أنبأ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَمَّادِيُّ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَ حَدِيثِ الْمُقْرِئِ. قَالَ الشَّيْخُ: أَبُو بَكْرٍ يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ قَوْلُهُ:" أَفَرَأَيْتَ" مِنْ كَلَامِ عُبَيْدِ اللهِ لِنَافِعٍ لَا مِنْ كَلَامِ نَافِعٍ لِعَبْدِ اللهِ.
(ا) دوسری سند سے اسی کے مثل روایت منقول ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ایسے لگتا ہے کہ مذکورہ بالا روایت میں «أَفَرَأَيْتَ» عبیداللہ کا نافع کے لیے کہنا ہو، نہ کہ نافع نے یہ بات سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہی ہو، اس وجہ سے کہ ابراہیم بن موسیٰ رحمہ اللہ اور قاسم بن زکریا رحمہ اللہ دونوں نے مجھے خبر دی کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تو اونٹ کو اپنے اور قبلہ کے درمیان چوڑائی میں رکھتے تھے۔
(ج) قاسم رحمہ اللہ اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں: عبیداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے نافع رحمہ اللہ سے پوچھا: ”جب اونٹ چل رہے ہوتے تو پھر کیا کرتے؟“ انھوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اور قبلہ کے درمیان پالان کی پچھلی لکڑی کو رکھ دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3461]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ حواله مذكوره»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3461 in Urdu