السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
700. -- باب: لا يجاوز بصره موضع سجوده
-- باب: نمازی کی نگاہ اس کے سجدے کی جگہ سے آگے نہ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 3539
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ ⦗٤٠٢⦘ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ تَدُورُ عَيْنَاهُ يَنْظُرُ هَاهُنَا وَهَاهُنَا فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ} [المؤمنون: ٢] فَطَأْطَأَ ابْنُ عَوْنٍ رَأْسَهُ وَنَكَّسَ فِي الْأَرْضِ وَرُوِي ذَلِكَ عَنْ أَبِي زَيْدٍ سَعِيدِ بْنِ أَوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ مَوْصُولًا، وَالصَّحِيحُ هُوَ الْمُرْسَلُ.
حضرت عبداللہ بن عون رحمہ اللہ، محمد رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز پڑھتے تو اپنا سر آسمان کی طرف اٹھا کر ادھر ادھر دیکھتے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 1-2] ”تحقیق وہ مومن کامیاب ہو گئے جو اپنی نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔“ ابن عون رحمہ اللہ نے اپنے سر کو زمین کی طرف جھکایا۔
یہ روایت ابو زید سعید بن اوس سے، انہوں نے ابن عون سے، انہوں نے ابن سیرین سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موصولاً بھی مروی ہے، لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3539]
یہ روایت ابو زید سعید بن اوس سے، انہوں نے ابن عون سے، انہوں نے ابن سیرین سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موصولاً بھی مروی ہے، لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3539]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الطبري في تفسيره 9/ 196»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3539 in Urdu