السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
707. -- باب: الرخصة في الاعتماد على العصا إذا شق عليه طول القيام
-- باب: جب لمبا قیام شاق گزرے تو لاٹھی پر ٹیک لگانے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 3571
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّهْرِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ شَيْبَانُ بْنُ ⦗٤١٠⦘ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ قَالَ: قَدِمْتُ الرَّقَّةَ، فَقَالَ لِي بَعْضُ أَصْحَابِي: هَلْ لَكَ فِي رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: قُلْتُ: غَنِيمَةٌ فَدَفَعْنَا إِلَى وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ فَقُلْتُ لِصَاحِبِي: نَبْدَأُ فَنَنْظُرُ إِلَى دَلِّهِ فَإِذَا عَلَيْهِ قَلَنْسُوَةٌ لَاطِيَةٌ ذَاتُ أُذُنَيْنِ وَبُرْنُسُ خَزٍّ أَغْبَرُ وَإِذَا هُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَى عَصًا فِي صَلَاتِهِ، فَقُلْنَا لَهُ بَعْدَ أَنْ سَلَّمْنَا فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ قَيْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ" رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَسَنَّ وَحَمَلَ اللَّحْمَ اتَّخَذَ عَمُودًا فِي مُصَلَّاهُ يَعْتَمِدُ عَلَيْهِ".
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ میں رقہ (شام کے ایک شہر) گیا، میرے بعض دوستوں نے کہا: ”کیا تم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی صحابی کو دیکھنا چاہتے ہو؟“ میں نے کہا: ”یہ تو بڑی سعادت ہے۔“ ہم وابصہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے۔ میں نے اپنے دوست سے کہا: ”سب سے پہلے ہم ان کی ظاہری صورت و سیرت کا دیدار کریں گے۔“ ہم نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی ٹوپی پہنے ہوئے تھے، جو سر سے چپکی ہوئی تھی، اس کے دو کنارے تھے اور وہ اون کی بنی ہوئی خاکی رنگ کی ٹوپی بھی پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے نماز کے دوران لاٹھی پر ٹیک لگائی ہوئی تھی۔ ہم نے انھیں سلام کہنے کے بعد اس سے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا: ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عمر رسیدہ اور بھاری جسم والے ہو گئے تھے تو انھوں نے اپنی جائے نماز کے پاس ایک ستون بنوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم (نماز کے دوران) اس کا سہارا لیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3571]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الحاكم 1/ 397»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3571 in Urdu