السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
721. -- باب: ما أدرك من صلاة الإمام فهو أول صلاته
-- باب: جو نماز امام کے ساتھ پا لی جائے وہی اس کی پہلی نماز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 3629
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ثنا حَامِدُ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مَكِّيٌّ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ فَلَا يَسْعَيَنَّ إِلَيْهَا أَحَدُكُمْ وَلَكِنْ لِيَمْشِ عَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ، صَلِّ مَا أَدْرَكْتَ وَاقْضِ مَا سُبِقْتَ" ⦗٤٢٤⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ وَابْنِ عَلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ وَرَوَاهُ أَبُو رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمَعْنَى هَذَا، وَالَّذِينَ قَالُوا: فَأَتِمُّوا، أَكْثَرُ وَأَحْفَظُ وَأَلْزَمُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَهُوَ أَوْلَى، وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اقامت ہو جائے تو کوئی بھی نماز کے لیے دوڑ کر نہ آئے بلکہ اطمینان و سکون کے ساتھ چل کر آئے۔ جو پا لے اس کو پڑھ لے اور جو گزر چکی ہے اس کو پورا کر لے۔“
(ب) حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح نقل فرماتے ہیں۔ جو لوگ «فَأَتِمُّوا» (پورا کرو) نقل کرتے ہیں وہ تعداد میں زیادہ ہیں، زیادہ حافظ ہیں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ زیادہ رہنے والے ہیں، لہٰذا ان کی روایت زیادہ بہتر ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3629]
(ب) حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح نقل فرماتے ہیں۔ جو لوگ «فَأَتِمُّوا» (پورا کرو) نقل کرتے ہیں وہ تعداد میں زیادہ ہیں، زیادہ حافظ ہیں اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ زیادہ رہنے والے ہیں، لہٰذا ان کی روایت زیادہ بہتر ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3629]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 602»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3629 in Urdu