السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
742. -- باب: سجدة النجم
-- باب: سورہ نجم کے سجدے کا بیان
حدیث نمبر: 3712
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الصَّفَّارُ ثنا ⦗٤٤٦⦘ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا رَبَاحٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ السَّهْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:"" قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَكَّةَ سُورَةَ النَّجْمِ فَسَجَدَ وَسَجَدَ مَنْ عِنْدَهُ، فَرَفَعْتُ رَأْسِي وَأَبَيْتُ أَنْ أَسْجُدَ وَلَمْ يَكُنْ أَسْلَمَ يَوْمَئِذٍ الْمُطَّلِبُ فَكَانَ بَعْدُ لَا يَسْمَعُ أَحَدًا قَرَأَهَا إِلَّا سَجَدَ"".
حضرت جعفر بن مطلب بن ابی وداعہ رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں سورہ نجم کی تلاوت کی تو سجدہ کیا اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے انہوں نے بھی سجدہ کیا، میں نے اپنا سر اٹھا لیا اور سجدے سے انکار کر دیا۔ اس وقت تک حضرت مطلب رضی اللہ عنہ اسلام نہیں لائے تھے۔ اس کے بعد وہ جس کو بھی سورہ نجم کی تلاوت کرتے سنتے تو ضرور سجدہ کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3712]
تخریج الحدیث: «حسن۔ كما تقدم في الذي قبله»
الحكم على الحديث: حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3712 in Urdu