السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
750. -- باب: سجود القوم بسجود القارئ
-- باب: قاری کے سجدہ کرنے کی وجہ سے لوگوں (سامعین) کا سجدہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3767
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عِيسَى بْنُ حَامِدٍ الْقَاضِي، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا مِنْجَابٌ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رُبَّمَا قَرَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقُرْآنَ فَيَمُرُّ بِالسَّجْدَةِ فَيَسْجُدُ بِنَا حَتَّى ازْدَحَمْنَا عِنْدَهُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا يَسْجُدُ فِيهِ فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ" لَفْظُ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ مُسْهِرٍ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ السَّجْدَةَ وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ مَعَهُ فَنَزْدَحِمُ حَتَّى مَا يَجِدُ بَعْضُنَا لِجَبْهَتِهِ مَوْضِعًا فِي غَيْرِ الصَّلَاةِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ بِشْرِ بْنِ آدَمَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
(ا) حضرت نافع رحمہ اللہ، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھار دورانِ تلاوت آیتِ سجدہ سے گزرتے تو ہمارے ساتھ سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجوم کر لیتے، یہاں تک کہ ہم میں سے کسی کو سجدے کے لیے جگہ بھی نہ مل پاتی اور یہ نماز کے علاوہ (کی بات) ہوتی تھی۔
(ب) یہ حضرت محمد بن بشر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ ہیں اور حضرت ابن مسہر رحمہ اللہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آیتِ سجدہ پڑھتے، اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی سجدہ کرتے اور ہم بھی سجدہ کرتے حتیٰ کہ نماز کے علاوہ ہم میں سے بعض لوگوں کو اپنی پیشانی زمین پر رکھنے کی جگہ بھی نہ ملتی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3767]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 1075»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3767 in Urdu