🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
764. -- باب: سجود السهو في النقص من الصلاة قبل التسليم
-- باب: نماز میں کمی کی صورت میں سلام پھیرنے سے پہلے سجدہ سہو کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3815
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا أَبُو صَالِحٍ الْجُهَنِيُّ، ثنا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنِ الْعَجْلَانِ مَوْلَى فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ صَلَّى بِهِمْ فَنَسِيَ فَقَامَ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمْ يَجْلِسْ، فَلَمَّا كَانَ فِي آخِرِ صَلَاتِهِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلَامِ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" قَالَ أَبِي: وَهُوَ رَأْيِي قَالَ الشَّيْخُ: وَكَذَلِكَ فَعَلَهُ عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ الْجُهَنِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِيُّ: وَكَذَلِكَ سَجَدَهُمَا ابْنُ الزُّبَيْرِ وَقَامَ مِنْ ثِنْتَيْنِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ وَهُوَ قَوْلُ الزُّهْرِيِّ ⦗٤٧٣⦘ قَالَ الشَّيْخُ: قَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ.
(ا) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام محمد بن یوسف رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے انھیں نماز پڑھائی تو بھول گئے۔ آپ نے قعدہ کرنا تھا مگر نہیں کیا۔ جب وہ نماز کے آخری قعدے میں تھے تو سلام سے پہلے دو سجدے کیے پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ ان کے والد نے کہا: اور یہی میری رائے ہے۔
(ب) امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی طرح حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نے بھی کیا ہے۔
(ج) امام ابوداؤد سجستانی رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بھی جب دو رکعتیں پڑھنے کے بعد کھڑے ہو گئے تھے تو انھوں نے بھی اسی طرح سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے تھے اور یہ امام زہری رحمہ اللہ کا قول ہے۔
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں منقول روایت میں اختلاف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3815]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه الطبراني في الكبير 773»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3815 in Urdu