السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
770. -- باب: من سها فلم يذكر حتى استتم قائما لم يجلس وسجد للسهو
-- باب: اس شخص کا بیان جو بھول گیا اور اسے سیدھا کھڑا ہونے تک یاد نہ آیا تو وہ واپس نہ بیٹھے اور سجدہ سہو کرے
حدیث نمبر: 3850
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ:" صَلَّى بِنَا سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ فَنَهَضَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ فَسَبَّحَ بِهِ النَّاسُ فَمَضَى فِي صَلَاتِهِ، ثُمَّ قَالَ حِينَ انْصَرَفَ: صَنَعْتُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ" وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَزَادَ فِيهِ: ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ حِينَ انْصَرَفَ.
(ا) قیس بن ابوحازم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں سیدنا سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھائی تو وہ دو رکعتوں کے بعد فوراً سیدھے کھڑے ہو گئے۔ لوگ سبحان اللہ کہنے لگے، لیکن انہوں نے اپنی نماز جاری رکھی، پھر سلام پھیرنے کے بعد فرمایا: میں نے اسی طرح کیا ہے، جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے۔
(ب) یہ روایت یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ نے ابو معاویہ رحمہ اللہ سے نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا، انہوں نے نماز سے سلام پھیرتے وقت سہو کے دو سجدے کیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3850]
(ب) یہ روایت یحییٰ بن یحییٰ رحمہ اللہ نے ابو معاویہ رحمہ اللہ سے نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ کیا، انہوں نے نماز سے سلام پھیرتے وقت سہو کے دو سجدے کیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3850]
تخریج الحدیث: «منكر۔ مرفوع والموقوف وهو الصحيح»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3850 in Urdu