السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
802. -- باب: وجوب الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم
-- باب: نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنے کے واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 3967
وَرَوَى عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، عَنْ جَدِّي، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَا وُضُوءَ لَهُ، وَلَا وُضُوءَ لِمَنْ لَا يَذْكُرُ اسْمَ اللهِ عَلَيْهِ وَلَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَى نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا أَبُو ⦗٥٣٠⦘ عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّفَّارُ ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ الْبُرِّيُّ ثنا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ فَذَكَرَهُ وَعَبْدُ الْمُهَيْمِنِ ضَعِيفٌ لَا يُحْتَجُّ بِرِوَايَاتِهِ وَرُوِيَ فِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ مَرْفُوعًا وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
عبدالمہیمن بن عباس بن سہل ساعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے اپنے والد سے سنا اور وہ میرے دادا رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو وضو نہ کرے اور اس شخص کا وضو ہی نہیں ہوتا جو وضو سے پہلے اللہ کا نام نہ لے اور اس شخص کی نماز ہی نہیں ہوتی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہیں پڑھا۔“
عبدالمہیمن ضعیف ہے، اس کی روایات سے حجت نہیں پکڑی جاتی۔ اور یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مرفوعاً روایت کی گئی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3967]
عبدالمہیمن ضعیف ہے، اس کی روایات سے حجت نہیں پکڑی جاتی۔ اور یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مرفوعاً روایت کی گئی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3967]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الطبراني في الكبير 5562»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3967 in Urdu