السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
812. -- باب: قدر القراءة في الظهر والعصر
-- باب: ظہر اور عصر میں قراءت کی مقدار کا بیان
حدیث نمبر: 4024
أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي قَزَعَةُ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا سَعِيدٍ وَهُوَ مَكْثُورٌ عَلَيْهِ، فَلَمَّا تَفَرَّقَ النَّاسُ عَنْهُ قُلْتُ: إِنِّي لَا أَسْأَلُكَ عَمَّا يَسْأَلُكَ هَؤُلَاءِ، قُلْتُ: أَسْأَلُكَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا لَكَ فِي ذَلِكَ مِنْ خَيْرٍ، فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ، فَقَالَ:" كَانَتْ صَلَاةُ الظُّهْرِ تُقَامُ فَيَنْطَلِقُ أَحَدُنَا إِلَى الْبَقِيعِ فَيَقْضِي حَاجَتَهُ، ثُمَّ يَأْتِي أَهْلَهُ فَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى" وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ.
ربیع بن یزید سے روایت ہے کہ مجھے قزعہ نے حدیث بیان کی کہ میں ابو سعید رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، بہت سے لوگ آپ سے طالبِ کرم تھے، جب لوگ ان سے دور ہو گئے تو میں نے کہا: میں آپ سے اس چیز کے بارے میں سوال نہیں کروں گا جس کے متعلق یہ لوگ آپ سے سوال کر رہے تھے، بلکہ میں آپ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھنے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا: تیرے لیے اس میں خیر نہیں ہے، میں نے پھر سوال لوٹایا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظہر کی نماز کھڑی ہوتی تو ہم میں سے کوئی ایک بقیعِ غرقد تک جاتا، اپنی حاجت پوری کرتا، پھر اپنے گھر آ کر وضو کرتا، پھر مسجد میں آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی رکعت میں ہی ہوتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4024]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه حمد في المسند 22/426/10881»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4024 in Urdu