السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
818. -- باب: المعاهدة على قراءة القرآن
-- باب: قرآن مجید کی قراءت کی پابندی کرنے (اسے دہراتے رہنے) کا بیان
حدیث نمبر: 4056
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ، أنبأ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا أَبُو تَوْبَةَ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامِ بْنِ أَبِي سَلَّامٍ الْحَبَشِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلَّامٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِأَصْحَابِهِ، اقْرَءُوا الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ فَإِنَّهُمَا الزَّهْرَاوَانِ يَأْتِيَانِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَيَايَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تُحَاجَّانِ عَنْ صَاحِبِهِمَا، اقْرَءُوا سُورَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخَذْهَا بَرَكَةٌ وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ" قَالَ مُعَاوِيَةُ: الْبَطَلَةُ السَّحَرَةُ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ حَسَنٍ الْحُلْوَانِيِّ، عَنْ أَبِي تَوْبَةَ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن پڑھو، کیونکہ یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارش کرنے والا بن کر آئے گا۔ سورہ بقرہ اور سورہ آل عمران کو پڑھو، یہ دونوں «الزَّهْرَاوَيْنِ» ”دو روشن سورتیں“ ہیں اور یہ دونوں قیامت کے دن آئیں گی گویا کہ وہ دو بادل یا دو سائبان ہیں یا اڑتے پرندوں کی دو ڈاریں ہیں جو اپنے پروں کو پھیلائے ہوئے ہیں، یہ اپنے پڑھنے والے کے بارے میں جھگڑا (دفاع) کریں گی۔ سورہ بقرہ کو پڑھا کرو، اس کا یاد کرنا برکت ہے اور اس کو چھوڑ دینا باعثِ حسرت ہے اور باطل پرست (جادوگر) اس کی ہمت نہیں رکھتے۔“
(ب) معاویہ بن سلام رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْبَطَلَةُ» سے مراد «السَّحَرَةُ» یعنی جادوگر ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4056]
(ب) معاویہ بن سلام رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْبَطَلَةُ» سے مراد «السَّحَرَةُ» یعنی جادوگر ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4056]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مسلم 804»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4056 in Urdu