🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
820. جماع أبواب الصلاة بالنجاسة وموضع الصلاة من مسجد وغيره -- باب: إمامة الجنب
نجاست کے ساتھ نماز پڑھنے اور مسجد و غیرہ میں نماز کی جگہ سے متعلق ابواب کا جامع بیان -- باب: جنبی (جس پر غسل فرض ہو) کی امامت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4067
وَأنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ ⦗٥٥٧⦘ الْمَعْرُوفُ بِأَبِي شَيْخٍ، ثنا عَبْدَانُ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الْحَارِثِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَارِثِيُّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ بِهِمْ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ، ثُمَّ أَوْمَأَ إِلَيْهِمْ، ثُمَّ انْطَلَقَ وَخَرَجَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَإِنَّى كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ" تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَارِثِيُّ وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ وَكُلُّ ذَلِكَ شَاهِدٌ لِحَدِيثِ أَبِي بَكْرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب صبح کی نماز میں تکبیر کہی گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی طرف اشارہ کیا اور خود چلے گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سے پانی کے قطرے گر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”میں بھی انسان ہوں، میں حالت جنابت میں تھا، لیکن بھول گیا تھا۔“
اس کو (اس طرح) بیان کرنے میں حسن بن عبدالرحمن حارثی منفرد ہیں۔ اسماعیل بن علیہ وغیرہ نے اسے ابن عون سے، انہوں نے محمد (بن سیرین) سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل بیان کیا ہے اور یہی محفوظ ہے، اور یہ سب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے لیے شاہد ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4067]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ الشافي في الأمر 278-1621»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4067 in Urdu