السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. -- باب: نهي المحدث عن مس المصحف
-- باب: بے وضو شخص کو قرآن مجید چھونے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 411
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنا جَدِّي أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِيُّ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أُمْسِكُ الْمُصْحَفَ عَلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَاحْتَكَكْتُ، فَقَالَ سَعْدٌ:" لَعَلَّكَ مَسَسْتَ ذَكَرَكَ؟" فَقُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ:" قُمْ فَتَوَضَّأَ"، فَقُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ، ثُمَّ رَجَعْتُ".
مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے لیے مصحف شریف تھامے رکھتا تھا تو (ایک دن) میں نے (اپنے جسم کو) کھجایا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: شاید تو نے اپنی شرم گاہ کو چھوا ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں! تو انہوں نے کہا: کھڑا ہو اور وضو کر۔ میں کھڑا ہوا، میں نے وضو کیا، پھر واپس لوٹا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مالك 59»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 411 in Urdu