السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
861. -- باب: : أينما أدركتك الصلاة فصل فهو مسجد وفي ذلك دلالة على أن أصل الأرض على الطهارة ما لم تعلم نجاسة
-- باب: ”جہاں بھی تمہیں نماز کا وقت پا لے وہیں نماز پڑھ لو وہی مسجد ہے“ کے بیان میں، اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ زمین اصل میں پاک ہے جب تک کہ اس پر کسی نجاست کا علم نہ ہو جائے
حدیث نمبر: 4263
أنبأ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّمِيمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ مَسْجِدٍ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ أَوَّلًا؟ قَالَ:" الْمَسْجِدُ الْحَرَامُ" قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ أِيُّ؟ قَالَ:" ثُمَّ الْمَسْجِدُ الْأَقْصَى" قَالَ: قُلْتُ: كَمْ بَيْنَهُمَا؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ سَنَةً فَأَيْنَمَا أَدْرَكَتْكَ الصَّلَاةُ فَصَلِّ فَهُوَ مَسْجِدٌ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي كُرَيْبٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ الْأَعْمَشِ.
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! زمین پر پہلی مسجد کون سی بنائی گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدِ حرام۔“ میں نے کہا: پھر کون سی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجدِ اقصیٰ۔“ میں نے پوچھا: ان دونوں کے درمیان کتنی مدت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چالیس سال۔ جہاں بھی نماز کا وقت ہو جائے آپ نماز پڑھیں وہی مسجد ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4263]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 3366-3425»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4263 in Urdu