السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
881. -- باب: النهي عن الصلاة عند طلوع الشمس، وعند غروبها
-- باب: سورج نکلنے اور سورج غروب ہونے کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 4381
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلَالِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا وُهَيْبٌ قَالَ: حَدَّثَنِي ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ:" وَهِمَ عُمَرُ، إِنَّمَا نُهِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَحَرَّى طُلُوعَ الشَّمْسِ وَغُرُوبَهَا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ وُهَيْبٍ وَإِنَّمَا قَالَتْ ذَلِكَ، وَاللهُ أَعْلَمُ؛ لِأَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، وَكَانَتَا مِمَّا ثَبَتَ عَنْهَا، وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَضَاءً، وَكَانَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَمِلَ عَمَلًا أَثْبَتَهُ، فَأَمَّا النَّهْيُ فَهُوَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَابِتٌ مِنْ جِهَةِ عُمَرَ وَغَيْرِهِ كَمَا تَقَدَّمَ.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو وہم ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو منع فرمایا تھا کہ ”سورج کے طلوع یا غروب کا انتظار کیا جائے۔“
انہوں نے یہ بات، واللہ اعلم، اس لیے کہی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عصر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے دیکھا تھا، اور یہ دونوں رکعتیں، جیسا کہ ان سے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے، قضا تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی عمل کرتے تو اسے ہمیشہ کرتے تھے۔ رہی ممانعت تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وغیرہ کے طریق سے ثابت ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4381]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 833»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4381 in Urdu