السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. جماع أبواب الأواني -- باب في جلد الميتة
برتنوں کے احکام کے متعلق ابواب کا جامع بیان -- مردار کے چمڑے کے احکام کا بیان
حدیث نمبر: 44
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارٍ السُّكَّرِيُّ بِبَغْدَادَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الشَّافِعِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَزْهَرِ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ غَسَّانَ، قَالَ: قَالَ أَبُو زَكَرِيَّا يَعْنى يَحْيَى بْنَ مَعِينٍ: حَدِيثُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُكَيْمٍ: جَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَلَّا تَنْتَفِعُوا مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ، وَلَا عَصَبٍ" فِي حَدِيثِ ثِقَاتِ النَّاسِ، حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ:" أَلَّا تَنْتَفِعُوا". قَالَ الشَّيْخُ: يَعْنِي بِهِ أَبُو زَكَرِيَّا رَحِمَهُ اللهُ: تَعْلِيلَ الْحَدِيثِ بِذَلِكَ وَهُوَ مَحْمُولٌ عِنْدَنَا عَلَى مَا قَبْلَ الدَّبْغِ بِدَلِيلِ مَا هُوَ أَصَحُّ مِنْهُ فِي الْأَبْوَابِ الَّتِي تَلِيهِ.
یحییٰ بن معین رحمہ اللہ نے فرمایا کہ عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ ”ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط آیا (جس میں لکھا تھا) کہ تم مردار کے چمڑے سے نفع حاصل نہ کرو اور نہ ہی اس کے پٹھوں سے فائدہ اٹھاؤ“، ایک اور قوی سند کے ساتھ ہمارے اصحاب نے ہم کو بیان کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھا: ”تم نفع نہ اٹھاؤ۔“
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابو زکریا رحمہ اللہ کی مراد اس بات سے اس حدیث کی علت بیان کرنا ہے، اور ہمارے نزدیک یہ چمڑا رنگنے سے پہلے پر محمول ہے۔ اس کی دلیل اگلے ابواب میں صحیح (اسناد سے) وارد احادیث ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 44]
شیخ (بیہقی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ابو زکریا رحمہ اللہ کی مراد اس بات سے اس حدیث کی علت بیان کرنا ہے، اور ہمارے نزدیک یہ چمڑا رنگنے سے پہلے پر محمول ہے۔ اس کی دلیل اگلے ابواب میں صحیح (اسناد سے) وارد احادیث ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ نصب الرايه 1/115»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 44 in Urdu