🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
907. -- باب: الترغيب في الإكثار من الصلاة
-- باب: کثرت سے نماز پڑھنے کی ترغیب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4568
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ، أَخْبَرَنِي ⦗٦٨٤⦘ أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيُّ قَالَ: كُنْتُ أَبِيتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَآتِيهِ بِوَضُوئِهِ وَحَاجَتِهِ، فَكَانَ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ وَيَقُولُ:" سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ الْهَوَى سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ، سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ الْهَوَى" قَالَ: فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ لَكَ حَاجَةٌ؟" قَالَ: فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، مُرَافَقَتُكَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ:" أَوَغَيْرُ ذَلِكَ؟" قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مُرَافَقَتُكَ فِي الْجَنَّةِ قَالَ:" فَأَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُودِ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هِقْلِ بْنِ زِيَادٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ.
سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رات گزارتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو اور ضرورت کے لیے پانی لاتا تھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کا قیام کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ» ”میرا رب پاک ہے اس کے لیے تمام تعریفیں ہیں“، «سُبْحَانَ رَبِّي وَبِحَمْدِهِ» ”میرا رب پاک ہے اس کے لیے تمام تعریفیں ہیں“، بہت دیر تک کہتے رہتے۔ «سُبْحَانَ رَبِّي رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”پاک ہے میرا رب جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے“، «سُبْحَانَ رَبِّي رَبِّ الْعَالَمِينَ» ”پاک ہے میرا رب جو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے“، زیادہ دیر تک کہتے رہتے۔ ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: ”کیا آپ کو کوئی ضرورت ہے؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے علاوہ؟“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مدد کرو اپنے اوپر زیادہ سجدوں کو لازم کرنے کے ساتھ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4568]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ترمذي 3416»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4568 in Urdu