🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
944. -- باب: القصد في العبادة، والجهد في المداومة
-- باب: عبادت میں میانہ روی اختیار کرنے اور اس پر ہمیشگی کے لیے کوشش کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4734
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، مِنْ أَصْلِهِ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ عَبْدُوسُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَوْمِهِ تَطَوُّعًا، قَالَ:" كَانَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى نَقُولَ: مَا يُرِيدُ أَنْ يُفْطِرَ مِنْهُ شَيْئًا، وَيُفْطِرُ مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى نَقُولَ: مَا يُرِيدُ أَنْ يَصُومَ مِنْهُ شَيْئًا، وَمَا كُنَّا نَشَاءُ أَنْ نَرَاهُ مِنَ اللَّيْلِ مُصَلِّيًا إِلَّا رَأَيْنَاهُ، وَلَا نَرَاهُ نَائِمًا إِلَّا رَأَيْنَاهُ".
حمید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز اور نفلی روزہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم مہینے میں روزے رکھنا شروع کرتے تو ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مہینے کے روزے چھوڑنے شروع کر دیتے تو ہم خیال کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کے روزے نہیں رکھیں گے۔ رات کے جس حصہ میں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھنا چاہتے تو دیکھ لیتے اور جب سوئے ہوئے دیکھنا چاہتے تو بھی دیکھ لیتے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4734]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4734 in Urdu