🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
944. -- باب: القصد في العبادة، والجهد في المداومة
-- باب: عبادت میں میانہ روی اختیار کرنے اور اس پر ہمیشگی کے لیے کوشش کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4742
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا أَشْهَلُ بْنُ حَاتِمٍ، ثنا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ بُرَيْدَةُ: انْطَلَقْتُ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَظَنَنْتُ أَنَّ لَهُ حَاجَةً، فَجَعَلْتُ أُعَارِضُهُ وَأَحْبِسُ عَنْهُ، قَالَ: فَدَعَانِي فَأَخَذَ بِيَدِي، فَرَأَى رَجُلًا يُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ، فَقَالَ:" أَتَرَاهُ مُرَائِيًا، أَتَرَاهُ مُرَائِيًا؟" قَالَ: فَتَرَكَ يَدَهُ مِنْ يَدِي وَقَالَ:" عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا، عَلَيْكُمْ هَدْيًا قَاصِدًا" وَضَرَبَ بِإِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى" فَإِنَّهُ مَنْ يُشَادَّ هَذَا الدِّينَ يَغْلِبْهُ".
عیینہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں چل رہا تھا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ضرورت ہے۔ کبھی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آتا اور کبھی چھپ جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور میرا ہاتھ پکڑ لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا، وہ رکوع و سجود زیادہ کررہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اسے ریاکار سمجھتے ہو؟ کیا تم اسے ریاکار سمجھتے ہو؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ سے الگ کرلیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میانہ روی اختیار کرو، تم میانہ روی اختیار کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھوں میں سے ایک کو دوسرے پر مارا اور فرمایا: ”جس نے اس دین کے بارے میں سختی کی تو یہ اس پر غالب آجائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4742]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ احمد 5/350»

الحكم على الحديث: صحيح لغيره

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4742 in Urdu