السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
958. -- باب: من قال: يقنت في الوتر قبل الركوع
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے کہا: ”وتر میں رکوع سے پہلے قنوت پڑھی جائے“۔
حدیث نمبر: 4865
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا ⦗٥٩⦘ الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ:" بِتُّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْظُرَ كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ، فَقَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ، ثُمَّ بَعَثَتْ أُمِّي أُمَّ مَعْبَدٍ فَقُلْتُ: بِيتِي مَعَ نِسَائِهِ فَانْظُرِي كَيْفَ يَقْنُتُ فِي وِتْرِهِ فَأَنْبِئِينِي، فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّهُ قَنَتَ قَبْلَ الرُّكُوعِ". وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ، وَمَدَارُ الْحَدِيثِ عَلَيْهِ، وَأَبَانُ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رات گزاری تاکہ میں دیکھ سکوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں قنوت کیسے پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع سے پہلے قنوت پڑھا۔ پھر میں نے اپنی ماں ام معبد رضی اللہ عنہا کو بھیجا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں کے پاس رات گزاریں اور دیکھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وتر میں قنوت کیسے پڑھتے ہیں؟ جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے کہا کہ رکوع سے پہلے قنوت ہے۔
اس حدیث کا دارومدار ابان بن ابی عیاش پر ہے اور ابان متروک ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4865]
اس حدیث کا دارومدار ابان بن ابی عیاش پر ہے اور ابان متروک ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4865]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ الدارقطني 2/32»
الحكم على الحديث: صحيح لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4865 in Urdu