السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
983. -- باب: فضل المساجد وفضل عمارتها بالصلاة فيها وانتظار الصلاة فيها
-- باب: مساجد کی فضیلت، ان میں نماز ادا کر کے انہیں آباد کرنے اور ان میں نماز کا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4984
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَكَّةَ، أنبأ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أنبأ إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي" قَالَ: فَأِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ:" لَا أَدْرِي" قَالَ: فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا جِبْرِيلُ أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟" قَالَ: لَا أَدْرِي قَالَ:" سَلْ رَبَّكَ" قَالَ: فَانْتَقَضَ جِبْرِيلُ انْتِقَاضَةً كَادَ يُصْعَقُ مِنْهَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَا أَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ، فَقَالَ اللهُ سُبْحَانَهُ لِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ: سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ: أِيُّ الْبِقَاعِ خَيْرٌ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، وَسَأَلَكَ: أِيُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ فَقُلْتَ: لَا أَدْرِي، فَأَخْبِرْهُ أَنَّ خَيْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ، وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الْأَسْوَاقُ".
محارب بن دثار ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اس نے کہا: کون سی جگہ بری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا۔“ اتنے میں جبرائیل آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل سے پوچھا: ”اے جبرائیل! کون سی جگہ بہتر ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون سی جگہ بری ہے؟“ اس نے کہا: میں نہیں جانتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رب تعالیٰ سے سوال کرو۔“ جبرائیل اس شدت سے کانپ اٹھے کہ قریب تھا کہ اس سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیہوش ہو جاتے اور کہا: میں کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل سے کہا: تجھ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کیا: کون سی جگہ بہتر ہے؟ آپ نے کہہ دیا: مجھے نہیں معلوم اور انہوں نے تجھ سے سوال کیا کہ کون سی جگہ بری ہے تو آپ نے کہہ دیا: مجھے معلوم نہیں، آپ ان کو خبر دے دیں کہ بہترین جگہیں مساجد ہیں اور بدترین جگہیں بازار ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4984]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ ابن حبان 1599»
الحكم على الحديث: حسن لغيره
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4984 in Urdu