🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1014. -- باب: من كره أن يفتتح الرجل الصلاة لنفسه ثم يدخل مع الإمام
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے مکروہ جانا کہ آدمی اپنی اکیلے نماز شروع کرے اور پھر امام کے ساتھ شامل ہو جائے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5147
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنبأ شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ إِذَا جَاءَ يُصَلِّي فَيُخْبَرُ بِمَا سُبِقَ مِنْ صَلَاتِهِ، وَإِنَّهُمْ قَامُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْنِ قَائِمٍ وَرَاكِعٍ وَقَاعِدٍ وَمُصَلٍّ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَاءَ مُعَاذٌ، فَأَشَارُوا إِلَيْهِ، قَالَ شُعْبَةُ: وَهَذِهِ سَمِعْتُهَا مِنْ حُصَيْنٍ يَعْنِي عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: فَقَالَ مُعَاذٌ: لَا أَرَاهُ عَلَى حَالٍ إِلَّا كُنْتُ عَلَيْهَا، قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ مُعَاذًا قَدْ سَنَّ لَكُمْ سُنَّةً، كَذَلِكَ فَافْعَلُوا"..
ابن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں ہمارے ساتھیوں نے بیان کیا کہ آدمی جب نماز کے لیے آتا ہے تو اس کو بتایا جاتا کہ اتنی نماز گزر چکی ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قیام، رکوع، بیٹھتے اور نماز پڑھتے تھے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے اس کا اشارہ کیا۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے یہ بات حصین سے سنی، وہ ابن ابی لیلیٰ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس حالت پر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھتا اسی حالت میں نماز میں شامل ہوجاتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ (رضی اللہ عنہ) نے تمہارے لیے طریقہ بنایا ہے تم بھی ایسے ہی کیا کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5147]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابو داؤد 507»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5147 in Urdu