السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1030. -- باب: ما جاء في فضل ميمنة الصف
-- باب: صف کی دائیں جانب کی فضیلت کے بیان میں
حدیث نمبر: 5201
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَسِيدُ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ لِي أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ: كِلَاهُمَا صَحِيحَانِ. قَالَ الشَّيْخُ: يُرِيدُ كِلَا الْإِسْنَادَيْنِ، فَأَمَّا الْمَتْنُ فَإِنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ هِشَامٍ يَنْفَرِدُ بِالْمَتْنِ الْأَوَّلِ فَلَا أُرَاهُ مَحْفُوظًا، فَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ، وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ نَحْوَ رِوَايَةِ الْجَمَاعَةِ فِي الْمَتْنِ.
یہی روایت ایک دوسری سند سے حسین بن حفص نے بھی اسی طرح بیان کی ہے۔ عبدالرزاق اور عبداللہ بن ولید عدنی نے بھی سفیان سے اسی طرح روایت کی ہے۔ ابوالحسن بن عبدان نے مجھ سے کہا کہ ابوالقاسم طبرانی نے فرمایا: دونوں صحیح ہیں۔
شیخ (بیہقی) فرماتے ہیں: ان کی مراد دونوں سندیں ہیں، جہاں تک متن کا تعلق ہے تو پہلا متن صرف معاویہ بن ہشام نے بیان کیا ہے، اس لیے میں اسے محفوظ نہیں سمجھتا، کیونکہ عبداللہ بن وہب اور عبدالوہاب بن عطاء نے اسے اسامہ بن زید سے جماعت کی روایت کی طرح متن کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5201]

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5201 in Urdu