السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. -- باب: دلك اليد بالأرض بعد الاستنجاء
-- باب: استنجاء کے بعد ہاتھ کو زمین پر رگڑنے کا بیان
حدیث نمبر: 522
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَوْلًى لِأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: وَأَظُنُّهُ قَالَ أَبُو وَهْبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَضِّئْنِي". فَأَتَيْتُهُ بِوَضُوءٍ، فَاسْتَنْجَى بِمَاءٍ، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي التُّرَابِ فَمَسَحَهَا بِهِ، ثُمَّ غَسَلَهَا، ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، فَقُلْتُ: إِنَّكَ تَوَضَّأْتَ وَلَمْ تَغْسِلْ رِجْلَيْكَ؟ قَالَ:" إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ".
ابووہب کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے وضو کراؤ“، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی لے کر آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے استنجا کیا، پھر اپنا ہاتھ مٹی میں داخل کیا اور اس کو ملا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ہاتھ کو دھویا اور وضو کیا، موزوں پر مسح بھی کیا، میں نے کہا کہ آپ نے وضو کیا اور پاؤں نہیں دھوئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان کو وضو کر کے پہنا تھا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 522]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه احمد 2/358»
الحكم على الحديث: حسن لغيرهٖ
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 522 in Urdu