السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1044. -- باب: الرجل يصلي لنفسه فيطيل ما شاء
-- باب: آدمی جب اکیلے نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی کر لے
حدیث نمبر: 5278
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ إِمْلَاءً، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا أَبِي، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ثنا مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيُّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ:" أُمَّ ⦗١٦٨⦘ قَوْمَكَ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَجِدُ فِي نَفْسِي شَيْئًا قَالَ:" ادْنُهْ"، فَأَجْلَسَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّهُ فِي صَدْرِي بَيْنَ ثَدْيِيَّ، ثُمَّ قَالَ:" تَحَوَّلْ"، فَوَضَعَهُمَا فِي ظَهْرِي بَيْنَ كَتِفِيَّ ثُمَّ قَالَ:" أُمَّ قَوْمَكَ، فَمَنْ أَمَّ قَوْمًا فَلْيُخَفِّفْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الْكَبِيرَ، وَإِنَّ فِيهِمُ الصَّغِيرَ، وَإِنَّ فِيهِمُ الْمَرِيضَ، وَإِنَّ فِيهِمْ ذَا الْحَاجَةِ، فَإِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُصَلِّ كَيْفَ شَاءَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ.
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”آپ اپنی قوم کی امامت کروائیں۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے دل میں کچھ محسوس کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنے سامنے بٹھا لیا اور اپنا ہاتھ میرے سینے کے درمیان رکھا، پھر فرمایا: ”رخ بدلو۔“ پھر اپنے ہاتھ میری کمر پر دو کندھوں کے درمیان رکھ دیے، پھر فرمایا: ”اپنی قوم کی امامت کرواؤ، جب اپنی قوم کی امامت کرو تو اختصار اختیار کرنا، کیونکہ ان میں بوڑھے، چھوٹے، مریض اور حاجت مند ہیں۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ جیسے چاہے نماز پڑھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5278]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 468»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5278 in Urdu