🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1069. جماع أبواب إثبات إمامة المرأة وغيرها -- باب: إثبات إمامة المرأة
عورت اور دیگر کی امامت ثابت ہونے کے ابواب کا جامع بیان -- باب: عورت کی امامت ثابت ہونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5353
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَامِيِّ رَحِمَهُ اللهُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزُورُهَا وَيُسَمِّيهَا الشَّهِيدَةَ، وَكَانَتْ قَدْ جَمَعَتِ الْقُرْآنَ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ غَزَا بَدْرًا قَالَتْ: تَأْذَنُ لِي فَأَخْرُجَ مَعَكَ أُدَاوِي جَرْحَاكُمْ، أُمَرِّضُ مَرْضَاكُمْ لَعَلَّ اللهَ تَعَالَى يُهْدِي لِي شَهَادَةً قَالَ:" إِنَّ اللهَ تَعَالَى مُهْدٍ لَكِ شَهَادَةً"،.
سیدہ ام ورقہ بنت عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لاتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام شہیدہ رکھا ہوا تھا، ان کو قرآن یاد تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ بدر کے لیے نکلے تو وہ کہنے لگیں: مجھے بھی اجازت دیں تاکہ میں زخمیوں کو دوا دوں گی اور مریضوں کی تیمار داری کروں گی، شاید اللہ مجھے بھی شہادت دے دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تجھے شہادت کا ہدیہ دینے والا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کا نام شہیدہ لیتے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کروائیں۔ ان کی لونڈی اور غلام نے مل کر ان کو عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ حکومت میں مار ڈالا۔ کہا گیا کہ ام ورقہ رضی اللہ عنہا کو اس کے غلام اور لونڈی نے قتل کر دیا ہے اور وہ دونوں بھاگ گئے۔ ان کو پکڑ کر لایا گیا اور سولی دی گئی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحیح فرمایا تھا کہ ”چلو ہم شہیدہ سے ملنے چلیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5353]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ احمد 6/405»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5353 in Urdu