🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1074. جماع أبواب صلاة المسافر والجمع في السفر -- باب: رخصة القصر في كل سفر لا يكون معصية، وإن كان المسافر آمنا
مسافر کی نماز اور سفر میں نمازیں جمع کرنے کے ابواب کا جامع بیان -- باب: ہر اس سفر میں قصر کی رخصت کا بیان جو نافرمانی (گناہ) پر مبنی نہ ہو، خواہ مسافر حالتِ امن میں ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5387
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: سَأَلَ شَابٌّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَ يْنٍ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَقَالَ:" إِنَّ هَذَا الْفَتَى يَسْأَلُنِي عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَاحْفَظُوهُنَّ عَنِّي، مَا سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَفَرًا قَطُّ إِلَّا صَلَّى رَكْعَتَيْنِ حَتَّى يَرْجِعَ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ حُنَيْنًا وَالطَّائِفَ فَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَهُ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَهْلَ مَكَّةَ، أَتِمُّوا الصَّلَاةَ، فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ". ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ. قَالَ:" يَا أَهْلَ مَكَّةَ أَتِمُّوا فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَهْلَ مَكَّةَ، أَتِمُّوا فَإِنَّا قَوْمٌ سَفْرٌ"، ثُمَّ حَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ وَاعْتَمَرْتُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ إِنَّ عُثْمَانَ أَتَمَّ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ".
ابونضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک نوجوان نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ سفر کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ نوجوان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سفر کی نماز کے بارے میں مجھ سے سوال کرتا ہے، تم بھی اس کو مجھ سے یاد کرلو۔ جب بھی میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں یہاں تک کہ واپس آگئے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حنین اور طائف میں حاضر تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات پڑھیں۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج و عمرہ بھی کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات پڑھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکہ والو! تم اپنی نماز پوری کرو، ہم مسافر ہیں۔“ پھر میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج و عمرہ کیا تو انہوں نے دو دو رکعات پڑھیں اور فرمایا: ”مکہ والو! تم اپنی نماز پوری کرو، ہم مسافر ہیں۔“ پھر میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج و عمرہ کیا تو انہوں نے دو دو رکعات پڑھیں، پھر فرمایا: ”مکہ والو! تم اپنی نماز پوری کرو، ہم مسافر ہیں۔“ پھر میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج و عمرہ کیا تو انہوں نے بھی دو رکعات پڑھیں، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے پوری نماز پڑھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5387]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابن خزيمه 1643»

الحكم على الحديث: ضعيف

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5387 in Urdu