السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1099. -- باب: الجمع في المطر بين الصلاتين
-- باب: بارش میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5545
فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ مُعَاذٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا بِالْمَدِينَةِ فِي غَيْرِ خَوْفٍ، وَلَا سَفَرٍ". قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: فَسَأَلْتُ سَعِيدًا لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ كَمَا سَأَلْتَنِي، فَقَالَ: أَرَادَ أَنْ لَا يُحْرِجَ أَحَدًا مِنْ أُمَّتِهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُونُسَ.
سعید بن جبیر عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر، عصر بغیر خوف اور سفر کے جمع کر کے پڑھیں۔ ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید سے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے فرمایا: میں نے بھی عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس طرح سوال کیا تھا جیسے آپ نے مجھ سے سوال کیا، انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارادہ یہ تھا کہ امت میں سے کسی پر حرج نہ ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5545]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 705»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5545 in Urdu