السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1103. -- باب: من تجب عليه الجمعة
-- باب: جن لوگوں پر نمازِ جمعہ فرض ہے ان کا بیان
حدیث نمبر: 5578
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرَّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُرَيْمٌ يَعْنِي ابْنَ سُفْيَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْجُمُعَةُ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ فِي جَمَاعَةٍ إِلَّا أَرْبَعَةً: عَبْدٌ مَمْلُوكٌ، أَوِ امْرَأَةٌ، أَوْ صَبِيٌّ، أَوْ مَرِيضٌ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ: طَارِقُ بْنُ شِهَابٍ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ شَيْئًا. قَالَ الشَّيْخُ: وَرَوَاهُ عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعِجْلِيُّ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْعَظِيمِ فَوَصَلَهُ بِذِكْرِ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ فِيهِ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ، فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ الْعَبَّاسِ أَيْضًا عَنْ إِسْحَاقَ دُونَ ذِكْرِ أَبِي مُوسَى فِيهِ.
طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مسلمان پر باجماعت جمعہ فرض ہے، لیکن غلام، عورت، بچہ اور مریض پر واجب نہیں۔“ ابو داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا نہیں۔
عبید بن محمد عجلی نے اسے عباس بن عبدالعظیم سے روایت کیا اور اس میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ذکر کر کے اسے موصول بنا دیا، لیکن یہ محفوظ نہیں، کیونکہ عباس کے علاوہ دوسروں نے بھی اسے اسحاق سے ابو موسیٰ کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5578]
عبید بن محمد عجلی نے اسے عباس بن عبدالعظیم سے روایت کیا اور اس میں سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کا ذکر کر کے اسے موصول بنا دیا، لیکن یہ محفوظ نہیں، کیونکہ عباس کے علاوہ دوسروں نے بھی اسے اسحاق سے ابو موسیٰ کے ذکر کے بغیر روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5578]
تخریج الحدیث: «قوي۔ ابو داؤد 1067»
الحكم على الحديث: قوي
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5578 in Urdu