السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1106. -- باب: العدد الذين إذا كانوا في قرية وجبت عليهم الجمعة
-- باب: ان افراد کی تعداد جن کے کسی بستی میں ہونے سے ان پر جمعہ فرض ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 5614
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَرْدَسْتَانِيُّ، أنبأ أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَى عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ:" انْظُرْ إِلَى أَهْلِ كُلِّ قَرْيَةٍ أَهْلِ قَرَارٍ لَيْسُوا هُمْ بِأَهْلِ عَمُودٍ يَنْتَقِلُونَ فَأَمِّرْ عَلَيْهِمْ أَمِيرًا، ثُمَّ مُرْهُ فَلْيُجَمِّعْ بِهِمْ". قَالَ الشَّيْخُ: وَالْأَشْبَهُ بِأَقَاوِيلِ السَّلَفِ وَأَفْعَالِهِمْ فِي إِقَامَةِ الْجُمُعَةِ فِي الْقُرَى الَّتِي أَهْلُهَا أَهْلُ قَرَارٍ لَيْسُوا بِأَهْلِ عَمُودٍ يَنْتَقِلُونَ أَنَّ ذَلِكَ مُرَادُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
جعفر بن برقان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے عدی بن عدی کندی رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ آپ دیکھیں جب مستقل بستیاں ہوں اور وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ بار بار منتقل ہونے والے نہ ہوں تو ان کا امیر مقرر کرو اور وہ ان کو جمعہ پڑھائے۔
شیخ فرماتے ہیں: سلف کے اقوال و افعال کے سب سے زیادہ مطابق یہ ہے کہ جن بستیوں کے رہنے والے مستقل آباد ہیں، خیموں والے نہیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے ہوں، ان میں جمعہ قائم کرنے کے بارے میں سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی مراد یہی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5614]

تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن أبي شيبه 5069»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5614 in Urdu