السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1196. -- باب: السنة في التنظيف يوم الجمعة بغسل، وأخذ شعر وظفر، وعلاج لما يقطع تغير الريح، وسواك، ومس طيب
-- باب: جمعہ کے دن غسل، بال اور ناخن تراشنے، بو دور کرنے والی چیزوں کے استعمال، مسواک اور خوشبو لگانے کے ذریعے صفائی حاصل کرنے کے سنت ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 5965
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ، ثنا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ:" كَانَ لِي عَمَّانِ قَدْ شَهِدَا الشَّجَرَةَ يَأْخُذَانِ مِنْ شَوَارِبِهِمَا وَأَظْفَارِهِمَا كُلَّ جُمُعَةٍ".
(الف) معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے دو چچا تھے، دونوں درخت کے پاس حاضر ہوئے (اصحاب الشجرہ رضی اللہ عنہم) اور دونوں اپنی مونچھیں اور ناخن ہر جمعہ کاٹتے تھے۔ (ب) سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً منقول ہے کہ ”مومن ہر جمعہ محرم کی حالت میں ہوتا ہے، وہ نماز کی تکمیل تک نہ تو اپنے بال تراشتا ہے اور نہ ناخن کاٹتا ہے۔“ (ج) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً منقول ہے کہ ”مسلمان جمعہ کے دن محرم ہوتا ہے، جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو حلال ہو جاتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5965]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابن الجعد 1081»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5965 in Urdu