🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1200. -- باب: ما يستحب من ثياب الحبرة وما يصبغ غزله لا يصبغ بعدما ينسج
-- باب: یمنی دھاری دار چادروں اور ان کپڑوں کے مستحب ہونے کا بیان جن کا سوت رنگا گیا ہو اور بننے کے بعد انہیں رنگا نہ گیا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5972
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، ثنا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ، عَنْ عَمْروِ بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ:. هَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صَلَاتِهِ، قَالَ: ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيَّ وَعَلَيَّ رَيْطَةٌ مُضَرَّجَةٌ بِعُصْفُرٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الرَّيْطَةُ عَلَيْكَ؟". فَعَرَفْتُ مَا كَرِهَ، فَأَتَيْتُ أَهْلِي وَهُمْ يَسْجُرُونَ تَنُّورًا لَهُمْ فَقَذَفْتُهَا فِيهِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ الْغَدَ، فَقَالَ:" يَا عَبْدَ اللهِ، مَا فَعَلَتِ الرَّيْطَةُ؟". فَأَخْبَرْتُهُ، فَقَالَ:" أَفَلَا كَسَوْتَهَا بَعْضَ أَهْلِكَ؛ فَإِنَّهُ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ لِلنِّسَاءِ".
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما) سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شنیہ وادی میں اترے۔ پھر انہوں نے اپنی نماز والی حدیث ذکر کی کہ آپ نے میری طرف دیکھا، میرے اوپر زرد رنگ کی چادر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیسی چادر اوڑھ رکھی ہے؟“ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کو جان گیا۔ میں اپنے گھر آیا، وہ تنور جلا رہے تھے۔ میں نے وہ چادر تنور میں ڈال دی۔ پھر میں صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! تو نے چادر کا کیا کیا؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر والوں کو پہنا دیتے، عورتوں کے لیے اس میں کوئی حرج نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5972]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابو داؤد 8902»

الحكم على الحديث: حسن

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5972 in Urdu