السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1206. -- باب: ما يؤمر به في ليلة الجمعة ويومها من كثرة الصلاة على رسول الله صلى الله عليه وسلم وقراءة سورة الكهف وغيرها
-- باب: جمعہ کی رات اور اس کے دن میں رسول اللہ ﷺ پر کثرت سے درود بھیجنے، سورہ کہف اور دیگر سورتیں پڑھنے کے حکم کا بیان
حدیث نمبر: 5996
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ أَبُو هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَرَأَ سُورَةَ الْكَهْفِ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أَضَاءَ لَهُ مِنَ النُّورِ مَا بَيْنَ الْجُمُعَتَيْنِ". ⦗٣٥٤⦘ وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ هُشَيْمٍ. وَقَالَ فِي مَتْنِهِ:" أَضَاءَ لَهُ مِنَ النُّورِ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ". وَرَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ هُشَيْمٍ. فَوَقَفَهُ عَلَى أَبِي سَعِيدٍ، وَقَالَ:" مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ". وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ مَوْقُوفًا.
(الف) سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن سورہ کہف پڑھی تو اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان روشنی ہو گی۔“ یزید بن مخلد بن یزید نے یہ روایت ہشیم سے نقل کی اور اس کے متن میں کہا: ”اس کے لیے اس جگہ سے لے کر بیت عتیق (بیت اللہ) تک روشنی ہو گی۔“
(ب) سعید بن منصور نے اسے ہشیم سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا اور کہا: ”اس کے اور بیت عتیق کے درمیان۔“ اور سفیان ثوری نے بھی اسی معنی میں اسے ابو ہاشم سے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5996]
(ب) سعید بن منصور نے اسے ہشیم سے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا اور کہا: ”اس کے اور بیت عتیق کے درمیان۔“ اور سفیان ثوری نے بھی اسی معنی میں اسے ابو ہاشم سے موقوفاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5996]
تخریج الحدیث: «منكر۔ الحاكم2/399»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5996 in Urdu