السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. -- باب: ترك الوضوء من مس الفرج بظهر الكف
-- باب: ہاتھ کی پشت سے شرمگاہ کو چھونے سے وضو ساقط ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 646
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِهْرَجَانِيُّ بِهَا، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، أنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْنِي الْمَسْجِدَ فَقَالَ:" اخْلِطِ الطِّينَ فَإِنَّكَ أَعْلَمُ بِخَلْطِهِ" فَسَأَلْتُهُ أَوْ سَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: أَرَأَيْتَ ⦗٢١٤⦘ الرَّجُلَ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يَمَسُّ ذَكَرَهُ؟ فَقَالَ:" إِنَّمَا هُوَ مِنْكَ". ثُمَّ قَدْ حَمَلَهُ بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَلَى مَسِّهِ إِيَّاهُ بِظَهْرِ كَفِّهِ.
قیس بن طلق اپنے والد سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ مسجد بنا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم مٹی کو ملاؤ، یہ کام تم زیادہ جانتے ہو۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا یا کسی شخص نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا خیال ہے اس شخص کے بارے میں جو وضو کرتا ہے پھر اپنی شرمگاہ کو چھوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تیرے بدن ہی کا حصہ ہے۔“
پھر ہمارے بعض اصحاب نے اس کو اپنی ہتھیلی کے ظاہری حصے کے چھونے پر محمول کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 646]
پھر ہمارے بعض اصحاب نے اس کو اپنی ہتھیلی کے ظاہری حصے کے چھونے پر محمول کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 646]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 646 in Urdu