السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1431. -- باب: الركوب عند الانصراف من الجنازة
-- باب: جنازے سے واپسی پر سواری کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6854
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ شَيَّعَ جِنَازَةً، فَأُتِيَ بِدَابَّةٍ فَأَبَى أَنْ يَرْكَبَهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ أُتِيَ بِدَابَّةٍ فَرَكِبَهَا، فَقِيلَ لَهُ فَقَالَ:" إِنَّ الْمَلَائِكَةَ كَانَتْ تَمْشِي فَلَمْ أَكُنْ لِأَرْكَبُ وَهُمْ يَمْشُونَ فَلَمَّا ذَهَبُوا أَوْ قَالَ عَرَجُوا رَكِبْتُ".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں شامل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سواری لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہونے سے انکاری ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جنازے سے فارغ ہو کر جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سواری لائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک فرشتے پیدل چل رہے تھے، میں نے سوار ہونا مناسب نہ جانا۔ جب وہ چلے گئے یا کہا: جب وہ اوپر چڑھ گئے تو میں سوار ہو گیا، ان کے پیدل چلتے ہوئے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6854]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6854 in Urdu