السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1431. -- باب: الركوب عند الانصراف من الجنازة
-- باب: جنازے سے واپسی پر سواری کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 6856
وَقَدْ: رَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ فَرَأَى نَاسًا رُكْبَانًا، فَقَالَ:" أَلَا تَسْتَحْيُونَ؟ إِنَّ مَلَائِكَةَ اللهِ عَلَى أَقْدَامِهِمْ وَأَنْتُمْ عَلَى ظُهُورِ الدَّوَابِّ"، أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ثنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ فَذَكَرَهُ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ عِيسَى، وَرَوَاهُ ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ مَوْقُوفًا، عَنْ ثَوْبَانَ وَفِي ذَلِكَ دَلَالَةٌ عَلَى أَنَّ الْمَوْقُوفَ أَصَحُّ وَكَذَا قَالَهُ الْبُخَارِيُّ.
عیسیٰ بن یونس نے یہ حدیث ابوبکر بن ابی مریم سے، انہوں نے راشد بن سعد سے اور انہوں نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے میں نکلے تو کچھ لوگوں کو سوار دیکھا، تو فرمایا: ”کیا تم حیا نہیں کرتے؟ اللہ کے فرشتے تو اپنے قدموں پر ہیں اور تم جانوروں کی پشتوں پر ہو۔“
ایک جماعت نے بھی عیسیٰ سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور ثور بن یزید نے اسے راشد بن سعد سے ثوبان رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، اور اس میں دلیل ہے کہ موقوف روایت زیادہ صحیح ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی یہی کہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6856]
ایک جماعت نے بھی عیسیٰ سے اسی طرح روایت کیا ہے، اور ثور بن یزید نے اسے راشد بن سعد سے ثوبان رضی اللہ عنہ پر موقوف روایت کیا ہے، اور اس میں دلیل ہے کہ موقوف روایت زیادہ صحیح ہے، اور امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی یہی کہا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6856]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه ابن ماجه»
الحكم على الحديث: منكر
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6856 in Urdu