السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1447. -- باب: دفن الاثنين والثلاثة في قبر عند الضرورة وتقديم أفضلهم وأقرئهم
-- باب: بوقت ضرورت دو یا تین افراد کو ایک ہی قبر میں دفن کرنے اور ان میں سے سب سے افضل اور قرآن کے سب سے بڑے قاری کو آگے رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 6927
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْقَرْحَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ يَشْتَدُّ عَلَيْنَا الْحَفْرُ لِكُلِّ إِنْسَانٍ، قَالَ:" أَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ"، فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللهِ فَمَنْ نُقَدِّمُ، قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا"، قَالَ فَدُفِنَ أَبِي ثَالِثَ ثَلَاثَةٍ فِي قَبْرٍ" وَقَدْ قِيلَ عَنْهُ عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس زخموں کی شکایت کی کہ ہر بندے کے لیے گڑھا کھودنا مشکل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی طرح گہرے کرو اور ایک قبر میں دو، تین کو دفن کرو۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم پہلے کسے لحد میں اتاریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ان میں سب سے زیادہ قرآن والا ہے۔“ سو میرے والد کو دفن کیا گیا اور وہ تین میں تیسرے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6927]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابو داؤد»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6927 in Urdu