🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی متن سے تلاش
عربی حدیث کا متن لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو متن سے تلاش
اردو حدیث کا متن لکھیں:
1466. -- باب: الصلاة على القبر بعدما يدفن الميت
-- باب: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7011
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ح وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقَبْرٍ يُدْفَنُ، فَقَالَ:" قَبْرُ مَنْ هَذَا"، قَالُوا: قَبْرُ فُلَانٍ، قَالَ:" أَفَلَا كُنْتُمْ آذَنْتُمُونِي"، قَالَ: فَصَغَّرُوا أَمْرَهُ، وَحَقَّرُوهُ فَصَلَّى عَلَيْهِ بَعْدَ مَا دُفِنَ، وَقَالَ:" هَذِهِ الْقُبُورُ مَمْلُوءَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا"، وَقَدْ رَوَاهُ ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهُوَ مَحْفُوظٌ مِنَ الْوَجْهَيْنِ جَمِيعًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے جس میں میت دفن کی گئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ قبر کس کی ہے؟“ انہوں نے کہا: فلاں کی قبر ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے کیوں نہ بتایا؟“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے اس کو حقیر جانا اور چھوٹا تصور کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دفن کیے جانے کے بعد اس کا جنازہ پڑھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوئی ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میری دعا سے انہیں منور کردیتے ہیں۔“
اسے ثابت نے ابو رافع کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کیا ہے، اور یہ دونوں سندوں سے محفوظ ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7011]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»

الحكم على الحديث: صحيح

Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7011 in Urdu