السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1466. -- باب: الصلاة على القبر بعدما يدفن الميت
-- باب: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7013
أَخْبَرَنَا أَبُو الْخَيْرِ جَامِعُ بْنُ أَحْمَدَ ثنا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ، ثنا عُثْمَانُ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، فَذَكَرَهُ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ. زَادَ فَكَأَنَّهُمْ صَغَّرُوا مِنْ أَمْرِهَا أَوْ مِنْ أَمْرِهِ فَقَالَ:" دُلُّونِي عَلَى قَبْرِهَا"، فَأَتَى قَبْرَهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مَمْلُوءَةٌ ظُلْمَةً عَلَى أَهْلِهَا وَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي كَامِلٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَذَكَرَ هَذِهِ الزِّيَادَةَ.
مسدد فرماتے ہیں: ہمیں حماد بن زید نے اسی سند کے ساتھ اسی معنی میں حدیث بیان کی اور یہ لفظ زیادہ بیان کیے۔ گویا صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس کے معاملے کو معمولی جانا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کی قبر بتاؤ“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر پر آئے اور جنازہ پڑھا۔ پھر فرمایا: ”یہ قبریں قبر والوں کے لیے اندھیرے سے بھری ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میری دعا سے انہیں روشن کر دیتا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7013]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»
الحكم على الحديث: صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7013 in Urdu