السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1552. -- باب: الاختيار في دفعها إلى الوالي.
-- باب: زکوٰۃ حاکمِ وقت کے سپرد کرنے کے اختیار کا بیان۔
حدیث نمبر: 7380
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الَحَافِظُ، وَأَبُو صَادِقٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الصَّيْدَلَانِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ الْحَارِثِ، حَدَّثَنِي هُنَيْدٌ، مَوْلَى الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَكَانَ عَلَى أَمْوَالِهِ بِالطَّائِفِ قَالَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ:" كَيْفَ تَصْنَعُ فِي صَدَقَةِ أَمْوَالِي؟" قَالَ: مِنْهَا مَا أَدْفَعُهَا إِلَى السُّلْطَانِ وَمِنْهَا مَا أَتَصَدَّقُ بِهَا فَقَالَ: مَا لَكَ وَمَا لِذَلِكَ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ يَشْتَرُونَ بِهَا الْبِزُوزَ وَيَتَزَوَّجُونَ بِهَا النِّسَاءَ وَيَشْتَرُونَ بِهَا الْأَرَضِينَ، قَالَ:" فَادْفَعْهَا إِلَيْهِمْ فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنَا أَنْ نَدْفَعَهَا إِلَيْهِمْ وَعَلَيْهِمْ حِسَابُهُمْ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے غلام فرماتے ہیں کہ وہ طائف میں ان کے اموال پر نگران تھے، وہ فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تو میرے مال کی زکوٰۃ کا کیا کرتا ہے؟ تو اس نے کہا: اس میں سے کچھ سلطان (بادشاہ) کو دے دیتا ہوں اور کچھ اس میں سے صدقہ کر دیتا ہوں، انہوں نے کہا: وہ اس کے ساتھ کیا کرتے ہیں؟ تو اس نے کہا: وہ اس کے عوض پارچہ جات لیتے ہیں جن کے ساتھ وہ عورتوں سے نکاح کرتے ہیں اور اس کے ساتھ زمین بھی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: اسے ان کو واپس لوٹا دو، بیشک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ”ہم وہ انہیں لوٹا دیں اور ان کا حساب انہی پر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7380]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7380 in Urdu