السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1555. -- باب: لا صدقة في الخيل
-- باب: اس بات کا بیان کہ گھوڑوں میں کوئی زکوٰۃ واجب نہیں۔
حدیث نمبر: 7409
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، ثنا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي أَبُو مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَفَوْتُ لَكُمْ عَنْ صَدَقَةِ الْجَبْهَةِ وَالْكُسْعَةِ وَالنُّخَّةِ". قَالَ بَقِيَّةُ: الْجَبْهَةُ الْخَيْلُ، وَالْكُسْعَةُ الْبِغَالُ وَالْحَمِيرُ، وَالنُّخَّةُ الْمُرَبَّيَاتُ فِي الْبُيُوتِ. كَذَا رَوَاهُ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ أَبِي مُعَاذٍ وَهُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ لَا يُحْتَجُّ بِهِ وَقَدِ اخْتُلِفَ عَلَيْهِ فِي إِسْنَادِهِ، فَقِيلَ هَكَذَا وَقِيلَ عَنْهُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں «الْجَبْهَةُ» (گھوڑے)، «الْكُسْعَةُ» (خچر) اور «النُّخَّةُ» کی زکاۃ معاف کر دی ہے۔“
بقیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الْجَبْهَةُ» گھوڑا، «الْكُسْعَةُ» خچر اور گدھا اور «النُّخَّةُ» گھروں کی باندیاں ہیں۔
ابو معاذ سے مراد سلیمان بن ارقم ہے، وہ متروک الحدیث ہے، اس سے حجت نہیں پکڑی جاتی، اور اس کی سند میں اس پر اختلاف کیا گیا ہے: ایک روایت یہی ہے اور ایک روایت میں یہ اس سے حسن کے واسطے سے سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7409]

تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث: ضعيف
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 7409 in Urdu